جموں و کشمیر کے نوجوانوں میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے۔ یہاں کے نوجوان ملک کی دیگر ریاستوں میں مختلف شعبوں سے وابستہ ہیں اور اپنی قابلیت کا لوہا منوارہے ہیں۔ تاہم وسائل کی کمی کی وجہ سے بعض نوجوانوں کو مشکلات بھی پیش آرہی ہیں۔
ایسی ہی ایک مثال شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے سوپور سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان رئیس رسول عرف وٹالی کی دی جاسکتی ہے جو گذشتہ 9 برس سے میوزک سے جڑے ہوئے ہیں اور موسیقی میں ہی اپنا مستقبل بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔
رئیس نے موسیقی میں بیچلرز اور ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور حال ہی میں اپنے دوست ہرکشن سنگھ کے ساتھ مل کر ایک گانا (جگری دوست) بھی گایا ہے جس کی سوشیل میڈیا پر دھوم ہے۔ کشمیر میں بہتر پلیٹ فارم نہ ہونے کی وجہ سے ریس ممبئی جانا چاہتے ہیں اور وہاں وہ میوزک انڈسٹری سے جڑنے کے خواہاں ہیں۔