اردو

urdu

ETV Bharat / city

Book release at kreeri Baramulla مرحوم سید سعید احمد خورشید کے کشمیری شعری مجموعہ کا اجرا

کریری بارہمولہ میں یوم خورشید کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں مرحوم سید سعید احمد خورشید کے کشمیری شعری مجموعہ 'کُنرچ راتھ' کا اجرا بھی عمل میں آیا۔ Book release at kreeri Baramulla

کریری بارہمولہ میں یوم ِخورشید کی پُروقار تقریب
کریری بارہمولہ میں یوم ِخورشید کی پُروقار تقریب

By

Published : Sep 25, 2022, 9:08 PM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کریری میں وادی کے معروف عالم ِ دین، ماہر تعلیم اور شاعر ِ شیریں مرحوم سید سعید احمد خرشید ابن ِ خاموش کشمیری کی برسی نہایت ہی جوش وخروش سے منائی گئی۔

کریری بارہمولہ میں یوم ِخورشید کی پُروقار تقریب

اِس تقریب میں شمولیت کرنے کے لیے مقامی اور دور دراز علاقوں سے مرحوم خورشید کے عزیز واقارب دوست واحباب اور شعراءکرام تشریف لائے۔ جن میں غلام محی الدین اندرابی، نور الدین اندرابی، مشتاق قادری، اے آر پرے، ڈاکٹر بشیر زرگر، حبیب اللہ جاوید، پیر اکرم، عاشق قادری، تجمل قادری، شوکت حسین پرنسپل گورنمنٹ ہائر اسکینڈری اسکول کریری اور نائب پرنسپل شوکت حسین ،معروف اُساتذہ وسماجی کارکنان گل شیر، عبدلواحید گنائی، فیروز احمد وانی، ظہور احمد بھٹ، محمد رفیع صوفی، مشتاق احمد صوفی، منظور احمد صوفی، گلشن احمد، جاوید احمد ڈار، کاشف الطاف بھٹ، میر الطاف حسین ، سید طاہر قادری، سید نثار بخاری، عبدالرشید گنائی، سید شمس الحق وغیرہ قابل ِ ذکر ہیں۔ Book release at kreeri Baramulla

اس تقریب میں خواتین کی خاصی تعداد موجود تھی جس میں مرحوم کی اہلیہ بھی تھیں۔ تقریب کے آغاز میں غیر رسمی طور پر نذیر احمد سوپوری اور اُن کے ساتھیوں نے کلام مرحوم گا کر اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور سامعین سے داد ِ تحسین حاصل کی جس کے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت ِ کلام پاک سے ہوا۔

قرآن پاک کی تلاوت مشہور قاری مولانا عاشق حسین نے کی جبکہ میاں بلال احمد نے نعت رسول ﷺ کا خوبصورت نذرانہ پیش کر کے محفل میں وجدانی کیفیت پیدا کی۔ اس نشست کی صدارت سابقہ زونل ایجوکیشن افسر اور ماہرین تعلیم غلام نبی ڈار نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مرحوم کے فرزند اکبر سعید شمیم احمد شمیم نے انجام دیئے۔ وادی کے جواں سال،سرکردہ صحافی اور مرحوم کے فرزند سعیدبشارت احمد بخاری نے استقبالیہ خطبہ پیش کر کے تمام مہمانوں کی آمد کو باعثِ مسرت بتائے ہوئے تہہ دِل سے اُن کا استقبال کیا۔ اُن کے بعد سعید نذیر حسین گوہر نے ایک’چہکتا پرندہ، مہکتا گلاب‘عنوان کے تحت انشائیہ پیش کیا جس میں انہوں نے مرحوم خورشید کے زندگی کے حالات اور اُن کے علمی ادبی اور سماجی کارناموں کا خلاصہ پیش کیا۔ Book release at kreeri Baramulla

مرحوم کے برادر سید محمد مقبول خاموش نے بھی اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے تئیں بہترین انداز میں خراج عقیدت تحسین پیش کیا۔ وادی کے کہنہ مشق شاعر، ادیب اور انشائیہ نگار اے کے شمس نے مرحوم کے شعری مجموعہ ’کُنرچ راتھ ‘پر سیر حاصل تبصرہ کیا اور اُن کی اِس کتاب کو کشمیری شعر ادب کے لئے ایک نادر نسخہ قرار دیا۔

اُن کے تبصرے کے بعد کتاب کی رسم ِ رونمائی عمل میں لائی گئی جس میں ِ صدرکے علاوہ تنہا نظامی، سید نذیر حسین گوہر، رانجور تلگامی، سید الدین سادی، روشن قمر، شریف الدین قادری، ندیم بخاری، شوکت ہاشمی، سرور ہاشمی، اظہر ہاشمی، متاز رشید، شہزاد منظور، شبنم تلگامی، ریاض ربانی اور غلام قادر شاد نے شمولیت کی۔

مرحوم کی صاحبزادی سعیدہ فروزہ جان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُنہیں مرحوم کے حق میں وقتاًفوقتاً دعا مغفرت کرنے کی گذارش کی ۔آخر میں جامع مسجد مُراد فریدی کے امام و خطیب مولانا سید شریف الحق بخاری نے دُعامغفرت کی۔

اس کے ساتھ ہی پہلی نشست اختتام پذیر ہوئی۔دوسری نشست نماز ظہرکے بعد شروع ہوئی جس میں محفل مشاعرہ ہوا جس کی صدارت تنہانظامی نے کی ۔ مشاعرے میں جن شعرا نے حصہ لیا، اِن میں تنہا نظامی، سید نذیر حسین گوہر، رانجور تلگامی، سید الدین سادی، روشن قمر، شریف الدین قادری، ندیم بخاری، شوکت ہاشمی، سرور ہاشمی، اظہر ہاشمی، متاز رشید، شہزاد منظور، شبنم تلگامی، ریاض ربانی اور غلام قادر شاد نے اپنا کلام پیش کیا۔ آخر میں صدر ِ محفل مشاعرہ نے اختتامی کلمات پیش کئے اور اسی پرتقریب اختتام پذیر ہوئی۔اِس پروگرام میں سید سعید احمد خرشید کے برادر اصغر سید شمس الدین، سید محمد مقبول ابرورہ، انجینئر سید عبدالرشید، ڈاکٹر سید نور بخاری، بھانجے سید محمد سیف، سید طاہر الحق نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : J&K Woman Becomes Role Model تعلیم یافتہ خاتون کشمیری لڑکیوں کے لیے رول ماڈل

ABOUT THE AUTHOR

...view details