شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر سوپور کے ڈورو نام کے گاؤں سے تعلق رکھنے والا ایک بیس سال کے نوجوان مصیب الطاف نے ڈگری کالج سوپور میں ڈپریشن کے حوالے سے ایک ڈیجیٹل ویب سائٹ کے ساتھ ساتھ ایک کتاب "دی بولڈ وائس آف تھیٹی ٹو"(The bold voice of 32)کتاب کی رسم رونمائی انجام دی ہے ۔
اس پروگرام کی صدارت ایڈشنل ڈپٹی کمشنر سوپور پرویز سجاد نے کی ہے۔ کتاب کی رسم رونمائی میں کالج کے پرنسپل کے علاوہ علاقہ کے ذی عزت شہری موجود رہے، جنہوں نے اس پروگرام کی رونق بڑھائی ہوئے اس طالب علم کی حوصلہ آفزاہی کی۔
اس دوران مختلف تبادلہ خیال کا اظہار کرتے ہوئے مصنف نے بتایا کہ "آج میں ایک بار فخر محسوس کررہا ہوں کہ یہ میرے لے باعث عزت اور خوشی کا دن ہے ۔مصنف کا کہنا ہے کہ میں شکریا ادا کرتا ہو اپنے والدین اور اساتذہ کا،جنہی کی بدولت میں نے اس مشن کو چار چاند لگائے دیے ہیں۔