شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے علاقے ترکنجان بونیار میں سیاہ ریچھ کے حملے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کو ملی اطلاع کے مطابق 48 سالہ خورشید احمد خان ولد مظفر دین خان آف ہنڈی ترکنجان بونیار پر ان کے آبائی گاؤں میں سیاہ ریچھ نے حملہ کیا۔
اس حملہ میں ان کے سر اور پیشانی پر چوٹیں آئیں۔ جس کے بعد انہیں فوری طور پر پی ایچ سی بونیار منتقل کیا گیا جہاں بہتر علاج کے لئے جی ایم سی بارہمولہ ریفر کیا گیا۔
- مزید پڑھیں:ترال۔حاجن میں ریچھ کے حملے میں نوجوان زخمی