شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی میں آدم خور تیندوے کے حملے میں ایک چھ سالہ بچی ہلاک ہو گئی۔ جسے اُوڑی کے گواشمر علاقے سے آدم خور تیندوےنے اٹھا لیا تھا۔ ای ٹی وی بھارت کو ملی اطلاع کے مطابق اُوڑی کے گواشمر علاقے میں کل شام آدم خور تیندوا نے بچی کو اٹھا کر جنگل میں غائب ہو گیا تھا مقامی لوگوں نے اور پولیس نے اس جانور کی تلاش شروع کر دی تھی۔ Minor girl Dead in a leopard attack in Uri
Minor Girl Dead in Leopard Attack اوڑی میں آدم خور تیندوے کے حملے میں چھ سالہ بچی ہلاک - اوڑی میں چھ سالہ بچی ہلاک
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں 6 سالہ بچی جنگلی جانور کے حملے میں ہلاک ہو گئی۔ Minor girl Dead in leopard attack
اوڑی میں آدم خور تیندوے کے حملے میں چھ سالہ بچی ہلاک
یہ بھی پڑھیں: Leopard Attacked Minor Girl اوڑی میں آدم خور تیندوے نے کمسن بچی کو اپنے ساتھ لے گیا
معلوم ہوا ہے کہ اہل خانہ نے کمسن لڑکی کو تیندوے کے چنگل سے بچانے کی بہت کوشش کی تاہم وہ اُس میں ناکام ثابت ہوئے ۔ اہل خانہ کی جانب سے شور مچانے کے بعد آس پاس رہائش پذیر گھروں سے باہر آئے اور کمسن لڑکی کو تلاش کرنے کی خاطر جنگل کی طرف دوڑ پڑے۔ کمسن لڑکی شناخت منزا دختر عمران بیگ کے بطور ہوئی ہے۔