اردو

urdu

ETV Bharat / city

Block Diwas program : بارہمولہ کے کریری میں بلاک دیوس اہتمام - متعدد آفسیرز نے کی شرکت

ضلع بارہمولہ کے تحصیل کریری میں بلاک دیوس پروگرام میں ضلع ترقیاتی کمشنر (بارہمولہ) ڈاکٹر سید سحرش اصغر مہمان خصوصی کے طور پروگرام میں موجود رہیں، ان کے ہمراہ ڈی ڈی سی چیئرپرسن (بارہمولہ) سفینہ بیگ، اسسٹنٹ ریونیو کمشنر بارہمولہ ممتا ز احمد پیر کے علاوہ بلاک کے اعلی افسروں سمیت متعدد عہدیدار بھی موجود تھے۔ DC Baramulla presides over Block Diwas

بلاک دیوس پروگرام
بلاک دیوس پروگرام

By

Published : Jul 3, 2022, 3:48 PM IST

بلاک دیوس پروگرام

بارہمولہ:مرکز کے زیر انتظام خطہ جمو ں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل کریری میں بلاک دیوس پروگرام کا اہتمام کیا گیا، اس تقریب میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ DC Baramulla presides over Block Diwas اس تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر مہمان خصوصی کے طور پروگرام میں موجود رہیں جبکہ ان کے ہمراہ ڈی ڈی سی چیئرپرسن بارہمولہ سفینہ بیگ، اسسٹنٹ ریونیو کمشنر بارہمولہ ممتا ز احمد پیر کے علاوہ بلاک کے اعلی افسروں سمیت متعدد عہدیدار بھی موجود تھے،اس پروگرام کے ذریعہ لوگوں کو مختلف سرکاری اسکیمز کے متعلق جانکاری دی۔

اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اسکیمز سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کریں،انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ علاقہ میں پیش آنے والی دشورایوں کو جلد از جلد دور کیا جائیگا، اس کے علاوہ جو بھی ترقیاتی منصوبے زیر تعمیر یا زیر التوا ہیں انہیں بر وقت مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:Block Divas Held at Pahalgam: پہلگام میں بلاک دیوس پروگرام کا انعقاد


ڈاکٹر اصغر نے مزید کہا کہ بلاک دیوس صرف جموں و کشمیر کے اندر شروع کیا جارہا ہے، خطہ کے علاوہ کسی دیگر ریاست میں مذکورہ تقریب کا انعقا دنہیں کیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details