بارہمولہ: جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد نادی حل میں بلاک دیوس پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع بارہمولہ ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر سید سحرش اصغر مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہیں اور ان کے ہمراہ اے ڈی سی سوپور پرویز سجاد کے علاوہ بلاک کے اعلی افسران سمیت متعدد عہدیدار بھی موجود تھے۔ Block Divas Program Held in Baramulla
اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'حکومت کی اسکیمز سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کریں، انہوں نے مزید کہا کہ 'مذکورہ علاقہ میں پیش آنے والی دشورایوں کو جلد از جلد دور کیا جائے گا، اس کے علاوہ جو بھی ترقیاتی منصوبے زیر تعمیر یا زیر التوا ہیں انہیں بر وقت مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔