اردو

urdu

ETV Bharat / city

بی جے پی رہنما شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع سے اغوا - بھارتیہ جنتا یووا مورچہ

شمالی کشمیر سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے کم از کم دو نوجوان رہنماؤں نے گذشتہ پانچ روز میں اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا ہے۔

وترگام میں بی جے پی رہنما اغوا
وترگام میں بی جے پی رہنما اغوا

By

Published : Jul 15, 2020, 12:08 PM IST

Updated : Jul 15, 2020, 12:59 PM IST

جموں و کشمیر میں حکام نے بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور نائب صدر میونسپل کمیٹی وتر گام معراج الدین ملہ کو بدھ کی صبح نامعلوم افراد نے ان کی رہائش گاہ سے اغوا کرلیا۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا "آج صبح معراج الدین ملہ کو نامعلوم افراد نے وتر گام میں اپنی رہائش گاہ کے قریب سانٹرو کار میں اغوا کیا۔ اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے اور نامعلوم افراد کی گرفتاری کے لئے تلاشی کاروائی شروع کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر: بی جے پی کے سابق ضلع صدر شیخ وسیم باری ہلاک

قابل ذکر ہے کہ نامعلوم عسکریت پسندوں کے ذریعہ اپنے بھائی اور والد کے ساتھ بی جے پی رہنما وسیم باری کی ہلاکت کے بعد پارٹی کارکن خوف و ہراس میں ہیں۔

شمالی کشمیر سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے کم از کم دو نوجوان رہنماؤں نے گذشتہ پانچ روز میں اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا ہے۔

ہفتے کے روز بارہمولہ سے بھارتیہ جنتا یووا مورچہ (بی جے وائی ایم) کے صدر معروف بھٹ نے پارٹی سے استعفی دے دیا۔

جبکہ منگل کے روز کپواڑہ کے لئے بی جے پی کے نائب صدر آصف احمد نے بھی ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔

Last Updated : Jul 15, 2020, 12:59 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details