اردو

urdu

ETV Bharat / city

اوڑی میں لوگ ریچھ سے خوفزدہ - jammu and kashmir news

مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'محکمہ جنگلات کی سست روی کی وجہ سے ہماری جانوں کو خطرہ لاحق ہوا ہے اور اب ہم ریچھ کے ڈر سے گھروں سے باہر نہیں آ رہے ہیں۔'

BEAR CUB CAPTURED BY PEOPLE IN URI, TWO ESCAPED
اُڑی میں ریچھ کا بچہ زندا پکڑا گیا

By

Published : Jun 15, 2020, 4:34 PM IST

جموں و کشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ کے اوڑی قصبہ کے اَجرا علاقے میں اس وقت سنسنی اور خوف پھیل گیا جب علاقہ میں اچانک ریچھ کے تین بچے نمودار ہوئے جن میں سے لوگوں نے ایک کو پکڑ کر محکمہ جنگلات کے حوالے کر دیا۔ تاہم دو بھاگنے میں کامیاب ہو گئے جس کی وجہ سے مقامی آبادی میں خوف کا ماحول ہے۔
مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا 'محکمہ جنگلات کی سست روی کی وجہ سے ہماری جانوں کو خطرہ لاحق ہوا ہے اور اب ہم ریچھ کے ڈر سے گھروں سے باہر نہیں آ رہے ہیں۔'

انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ریچھ کے بچوں کو پکڑیں تاکہ لوگ چین کی سانس لے سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details