اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارہمولہ :محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے تیندوہ کو پکڑ لیا - جموں و کشمیر ای ٹی وی بھارت خبر

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبہ اوڑی کے رام پور بونیارکےعلاقہ میں محکمہ وائلڈ لائف کی ایک ٹیم نے اتوار کی شام ایک تیندوہ کو پکڑ لیا۔

تیندوہ کو پکڑ لیا
تیندوہ کو پکڑ لیا

By

Published : Jul 5, 2021, 2:27 AM IST

Updated : Jul 5, 2021, 3:29 AM IST


سرکاری ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ رہائشی علاقوں اور اس کے قرب و جوار میں اکثر و بیشتر تیندوہ کو دیکھنے کی شکایات موصول ہونے کے بعد مذکورہ محکمہ کی جانب سے آرمی کے 106 بریگیڈ کیمپ کے قریب کچھ دن پہلے ایک جال بچھایا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ آخر کار شام کو تیندوہ کو پکڑ لیا گیا۔

تیندوہ کو پکڑ لیا



وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ بارہمولہ کے رینج آفیسر الطاف کول نے اس کی تصدیق کرتے ہوے کہا کہ جنگلی جانور کی موجودگی سے مقامی باشندوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گاڑی کے انتظام ہونے کے بعد اسے (تیندوہ) کل دھیگم پارک روانہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:بڈگام: تیندوہ کو پکڑنے کے لیے سرچ آپریشن


انہوں نے مزید بتایا کہ رہاشی علاقوں میں گھومنے والے جانوروں کو پھنسانے کے لئے ضلع کے متعدد مقامات پر پنجرے نصب کئے گئے ہیں۔
مقامی افراد نے جانور کو پکڑنے کے لئے محکمہ وائلڈ لائف کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

Last Updated : Jul 5, 2021, 3:29 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details