اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارہمولہ: ڈپٹی کمشنر نے پرائمری ہیلتھ سینٹر کا دورہ کیا

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ڈپٹی کمشنر بھوپیندر کمار نے تحصیل بونیار میں واقع پرائمری ہیلتھ سینٹر کا دورہ کیا۔

By

Published : Aug 27, 2021, 2:24 PM IST

پرائمری ہیلتھ سینٹر
پرائمری ہیلتھ سینٹر

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ڈپٹی کمشنر بھوپیندر کمار نے مذکورہ ضلع کے تحصیل بونيار کے پرائمری ہیلتھ سینٹر کا دورہ کرکے وہاں کے انتظامات اور طبی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

پرائمری ہیلتھ سینٹر


اس دورہ کے دوران انہوں نے سی آر سی،او پی ڈی، آئی پی ڈی، لیب، ایکسرے سمیت شعبہ جات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ان کے ساتھ ایس ڈی ایم اوڑی ہرویندر سنگھ، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ محمد یوسف راتھر، بلاک میڈیکل افسر بونيار ڈاکٹر پرویز مسعودی سمیت متعدد عہدیدار موجود تھے۔

اس موقع پر بلاک میڈیکل افسر بونيار ڈاکٹر پرویز نے ڈپٹی کمشنر بارہمولہ بھوپندر کمار سے کہا کہ مذکورہ اسپتال کے لئے خاطر خاہ زمین کی عدم دستیابی اور پہاڑی علاقوں میں جانے کے لیے فور بائی فور ایمبولینسز کی کمی ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بلاک میڈیکل افسر بونيار ڈاکٹر پرویز مسعودی کی حوصلہ افزائی کی۔

مزید پڑھیں:

سوپور: اسپتال کا اچانک دورہ، 6 ڈاکٹر غیرحاضر



ڈپٹی کمشنر نے چلہ بونيار میں زیر تعمیر ڈگری کالج کا معائنہ کیا اور افسران سے کہا کہ جلد از جلد اس کی تعمیر مکمل کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details