اردو

urdu

By

Published : Sep 24, 2021, 8:39 AM IST

ETV Bharat / city

بارہمولہ: شعبہ اطلاعات و نشریات کی جانب سے بیداری پروگرام کا انعقاد

گذشتہ سال کے شروع میں اور رواں برس کے درمیانی مہینوں میں عالمی وبا کورنا وائرس کے قہر سے لوگ خوفزدہ تھے۔ حالانکہ اب اس پر کافی حد تک قابو پالیاگیا ہے۔ تاہم ماہرین کے مطابق تیسری لہر کے آمد کے امکان سے انکار نہیں کیاجاسکتا۔ضلع بارہمولہ میں شعبہ اطلاعات و نشریات کی جانب سے کورو نا وبا کے پیش نظر ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیاگیا

بیداری پروگرام کا انعقاد
بیداری پروگرام کا انعقاد


شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ میں محکمہ اطلاعات نشرعات او رضلع انتظامیہ کی جانب سے مشترکہ طورپر بارہمولہ کے ڈاگ بنگلہ میں کورونا وبا کی تیسری لہر کے آمد کے پیش نظر ایک بیدارای پروگرام کا انعقاد کیاگیا-

بیداری پروگرام کا انعقاد

اس پروگرگم سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ اطلاعات و نشریات کے ضلع آفیسر مدثر حسین نے بتایا کہ ہم سب کو مل کر کورونا کی تیسری لہر کے ساتھ مقابلہ کرنے کیلے ہر وقت تیار رہنا چاہیے اور اس کے ساتھ ساتھ ماسک اور سینٹائیزیشن کا استعمال بھی کرنا چاہئے کیونکہ ابھی کورونا ختم نہیں ہوا ہے ۔
مزید پڑھیں:

بارہمولہ: کورونا گائیڈلائن کی خلاف ورزی


مذکورہ پروگرام میں انہوں نے مختلف مساجد کے امام،ٹریڈیرس فیڈریشن بارہمولہ، سوپور،اوڈی،پٹن کے ساتھ ساتھ دیگر محکموں کے اعلی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس معاملے میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ ہم سب کو مل کر اس وبا کی روک تھام کیلے کام کرنا چاہئے تاکہ ہم اس کے م ضر اثرات سے خود کو اور اپنے اہل و عیال کو بچا سکیں-

ABOUT THE AUTHOR

...view details