بارہمولہ: شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے واڈورہ کیمپس میں سیول ڈیفنس آرگنائزیشن بارہمولہ و یوتھ بلڈنگ اینڈ پیس فاؤنڈیشن ٹرسٹ کی جانب سے مشترکہ طور پر منشیات اور نشہ کی لت کے ابتدائی ایام سے متعلق بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ Awareness programme for basic life success and skillls
سکاسٹ واڈورہ کیمپس میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام کا اہتمام شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈکواٹر سوپور کے مشہور و معروف سکاسٹ واڈورہ کیمپس میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کا عنوان منشیات سے دوری اور زندگی کے اصول رکھا گیا تھا۔ اس دوران سکاسٹ واڈورہ کے سکاسٹ واڈورہ کی ڈین ڈاکٹر رہانہ کانتھ، سیول ڈیفنس چیف بارہمولہ ڈاکٹر میر عنایت،کے علاوہ سکاسٹ کے پروفیسرز، سٹاف ممبریس اور طلباء کئ بڑی تعداد نے اس پروگرام میں شرکت کرکے پروگرام کو کامیاب بنایا۔
ڈاکٹر میر عنایت نے پوری طرح سے منشیات اور زندگی کے اصولوں پر جانکاری دی اور کہا کہ اس دور جدید میں منشیات کی لت میں کافی تعداد میں جوان ملوث ہوتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے پورے معاشرے میں ماحول خراب ہوا ہیں اسی سلسلے میں آج ہم نے مشترکہ طور سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا جس کا مقصد بیداری دینا اور اس منشیات کو روکنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Mehbooba Mufti on J&K Dispute جموں و کشمیر مسئلے پر پاکستان سے بات کرنے کی ضروت
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوے ڈین ڈاکٹر ریحانہ کانتھ نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کی اشد ضرورت ہے تبھی ہم اس کو پوری طرح سے اپنے معاشرے سے دور کیا جاے گا اور جھڑ سے ختم کیا جاے گا۔اس دوران دانستہ عزیز کلب سیکرٹری کمیونٹی شروع کلب سکاسٹ واڈورہ نے بھی اس دوران میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوے بتایا کہ کس طرح سے ہمیں اپنے معاشرے کو صاف پاک کرنا ہوگا۔اس طرح کے پروگراموں کی کافی ضرورت ہے اور بیداری پروگرام بھی اہم ہیں کیونکہ اس منشیات کا استعمال اکثر ہمارے نوجوان نسل اس وباہ میں ملوث ہورہے ہیں جس کو روکنا ہی نہیں بلکہ اس پر قابو پانہ ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا تبھی ہم اس لعنت سے اپنے معاشرے کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔