اردو

urdu

ETV Bharat / city

Women's Rights Awareness Program in Sopore: سوپور میں حقوق نسواں کے عنوان سے بیداری پروگرام

ویمنز ڈگری کالج نوپورہ سوپور میں حقوق نسواں کے عنوان سے ایک بیداری پروگرام Awareness Program on Women's Rights کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں حقوق نسواں، بچہ مزدوری، گھریلو تشدد اور سماجی مساوات جیسے اہم مسائل پر بات کی گئی۔

سوپور میں حقوق نسواں کے عنوان پر ایک بیداری پروگرام
سوپور میں حقوق نسواں کے عنوان پر ایک بیداری پروگرام

By

Published : Dec 15, 2021, 4:31 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے ویمنز ڈگری کالج نوپورہ Govt Degree College For Women Sopore میں حقوق نسواں Women's Rights کے عنوان پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے طلبہ کے ساتھ ساتھ اساتذہ نے بھی شرکت کی۔

سوپور میں حقوق نسواں کے عنوان پر ایک بیداری پروگرام

پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر اے ڈی سی سوپور پرویز سجاد کے ساتھ ساتھ دیگر افسران نے شرکت کی۔ پروگرام کے منتظم پروفیسر ڈاکٹر روہیلا حسن نے بتایا کہ موجودہ وقت میں اس قسم کا پروگرام کرانا کافی ضروری ہے۔ اس پروگرام میں خاص طور پر حقوق نسواں Women's Rights، بچہ مزدوری Child Labour، گھریلو تشدد Domestic Violence اور سماجی مساوات Social Equality جیسے اہم مسئلوں پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسے پروگرام اور زیادہ ہونے چاہے کیونکہ ابھی بھی بیداری کی کمی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details