اردو

urdu

ETV Bharat / city

بونیار میں خواتین کے لیے بیداری پروگرام کا اہتمام - بونیار میں خواتین کے لیے بیداری پروگرام

بارہمولہ کے بونیار میں محکمہ صحت کی جانب سے خواتین کے لیے 'بریسٹ کینسر' کے عنوان سے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

بونیار میں خواتین کے لیے بیداری پروگرام
بونیار میں خواتین کے لیے بیداری پروگرام

By

Published : Oct 29, 2021, 3:37 PM IST

Updated : Oct 30, 2021, 5:39 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل بونیار میں محکمہ صحت کی جانب سے (بلاک بونیار ) میں خواتین کے لیے ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں بونیار اور اس کے گرد و نواح سے خواتین نے شرکت کی۔

بونیار میں خواتین کے لیے بیداری پروگرام

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بی ایم او بونیار ڈاکٹر پرویز نے بتایا کہ' ڈبلیو ایچ او کی ہدایت پر ہم نے اس پروگرام کا اہتمام کیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس پروگرام کے تحت تقریبا ایک سو خواتین کو ہم نے اس بابت آگاہ کیا کہ وہ اس مہلک بیماری سے خود کو کیسے بچائیں۔

مزید پڑھیں:بھارتی خواتین کو بااختیار بنانے میں کملا دیوی چٹوپادھیائے کا تاریخی کردار

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس پروگرام میں تقریبا پچاس خواتین کا مفت الٹرا ساؤنڈ بھی کیا اور آگے بھی ہماری یہی کوشس رہے گی کہ ان دور دراز علاقے کی خواتین کوا س مہلک مرض کی بابت معلومات فراہم کرائیں تاکہ اس مرض سے وہ خود کو بچاسکیں۔

Last Updated : Oct 30, 2021, 5:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details