اردو

urdu

Job Fair by Army: فوج کی جانب سے بارہمولہ میں روزگار میلے کا انعقاد

By

Published : Nov 23, 2021, 5:26 PM IST

بارہمولہ کے تحصیل رفیع آباد کے چھزہامہ ڈاک بنگلہ میں 32 آر آر فوج کی جانب سے روزگار میلہ (Job fair) کا انعقاد کیا گیا، پروگرام کا مقصد بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے حوالے سے معلومات فراہم کرنا تھا۔ (Employment awareness Drive) پروگرام میں بیروزگار نوجوانوں کے ساتھ ساتھ کئی سرکاری محکموں کے افسران اور پرائیوٹ کمپنیوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا تاکہ ان بے روزگار نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرایا جاسکے۔

فوج کی جانب سے بارہمولہ میں روزگار میلے کا انعقاد کیا گیا
فوج کی جانب سے بارہمولہ میں روزگار میلے کا انعقاد کیا گیا

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل رفیع آباد کے چھزہامہ ڈاک بنگلہ میں 32 آر آر فوج کی جانب سے 'روزگار میلے' کا (Employment awareness Drive) اہتمام کرکے مختلف اسکیموں کے حوالے سے جانکاری فراہم کی گئی۔ پروگرام کا مقصد بھی بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے حوالے سے معلومات فراہم کرنا ہے۔ پروگرام میں بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ ساتھ کئی سرکاری محکموں کے افسران اور پرائیوٹ کمپنیوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا، تاکہ ان بے روزگار نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرایا جاسکے۔

فوج کی جانب سے بارہمولہ میں روزگار میلے کا انعقاد کیا گیا

دیگر محکمہ کے ملازمین کو اس پروگرام میں مدعو کرنے سے یہ فائدہ ہوگا کہ سرکار کی جانب سے جو بھی اسکیمیں منظر عام پر لائی جائیں گی یا جو فی الحال بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے وسائل مہیا کرانے کے لیے نافذ العمل ہیں ان کی بابت وہ براہ راست ان محکمہ کے ملازمین سے رابطہ کرسکتے ہیں اور اس سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:’روزگار میلہ کے نام پر بے وقوف بنایا گیا‘

ایک سروے کے مطابق پورے بھارت میں جموں و کشمیر ایک ایسا مرکز کے زیر انتظام علاقہ ہے جہاں بے روزگاری کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے یہاں کے مقامی تعلیم یافتہ نوجوان مایوس نظر آرہے ہیں۔ضلع بارہمولہ کے تحصیل رفیع آباد کے چھزہامہ ڈاک بنگلہ میں 32 آر آر فوج کی جانب سے روزگار میلے کے انعقاد کا اصل مقصد یہی ہے کہ جموں و کشمیر میں مسلسل بڑھتی بے روزگاری کی شرح کمی آئے اور یہاں کے نوجوان حکومت کی جانب سے روزگار کے مواقع فراہم کرانے والی اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details