بارہمولہ کے وترگام علاقہ میں 32 آر آر فوج نے پچاس آکسیجن مشین تحصیل رفیع آباد کے مختلف اسپتالوں کو وقف کئے ہیں۔ فوج کے مطابق یہ آکیسجن کنسنٹریٹر کورونا وائرس کی تیسر لہر سے نمٹنے کے لیے فائدہ مند ہوں گے۔
بارہمولہ: فوج کی جانب سے آکسیجن کنسنٹریٹر وقف - पचास ऑक्सीजन सांद्रक
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کی تحصیل رفیع آباد میں فوج نے پچاس آکسیجن کنسنٹریٹر مختلف اسپتالوں کو وقف کئے ہیں۔
بارہمولہ:فوج کی جانب سے آکسیجن کنسنٹریٹر وقف
وہیں ڈاکٹر نے ان آکیسجن کنسنٹریٹر کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ان مشینوں میں 20 آکیسجن کنسنٹریٹر وترگام ہسپتال،20 رہامہ ہسپتال اور 10 ڈنگی وچھی رفیع آباد کے لیے وقف کئے ہیں۔
اس حوالے سے عام لوگوں نے فوج کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔