اردو

urdu

ETV Bharat / city

سوپور: فروٹ منڈی میں منشیات کے خلاف پروگرام کا انعقاد

جموں و کشمیر کے سوپور میں منشیات کے خلاف ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں منشیات کے خلاف نوجوانوں کو بیدار کیا گیا۔

anti drug program in fruit market sopore
فروٹ منڈی میں منشیات کے خلاف پروگرام کا انعقاد

By

Published : Aug 1, 2021, 8:42 PM IST

سوپور کے فروٹ منڈی میں منعقد اس پروگرام میں شمالی کشمیر رینج کے ڈی آئی جی سجیت کمار، سوپور کے ایس پی شدھانشو ورما اور فروٹ منڈی کے صدر فیاض احمد بطور مہمانِ خصوصی موجود رہے۔

دیکھیں ویڈیو

پروگرام کے دوران نوجوانوں کو کورونا وبا کی روک تھام کے لیے اور منشیات سے دور رکھنے کے لیے بیدار کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوان نسل کو غلط راستوں سے نجات دلانا تھا۔ تاکہ نوجوانوں کے ایک بہتر مستقبل کی تشکیل ہوسکے۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی سجیت کمار نے کہا کہ پولیس ہر وقت منشیات کے خلاف لوگوں کے ساتھ ہے۔ اس میں سبھی کا تعاون ضروری ہے تاکہ منشیات سے معاشرے کو پاک کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں:پلوامہ: تین مختلف مقامات سے 19 کلو پوست،600 گرام چرس بر آمد

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کورونا وبا سے محفوظ رہنے کے لیے سبھی کا ساتھ ضروری ہے، تبھی ہم اس وبا سے بچ سکیں گے، ایسے میں معاشرے کے ہر شخص کو پولیس کا تعاون کرنا ضروری ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details