بارہمولہ ٹاؤن میں واقع احمدکمپلیکس کے آس پاس علاقے میں کووڈ 19 کے مثبت معاملات میں اضافے کے پیش نظر، بھوپندر کمار نے آج مذکورہ مقام کو مائیکرو کنٹینمنٹ زون قرار دیا ہے۔
اس سلسلے میں یہ حکم مذکورہ علاقے میں کووڈ 19 کے مثبت معاملات میں اضافے کی وجہ سے جاری کیا گیا ہے۔
اس حکم کے بعد کنٹینمنٹ زون میں مکمل پابندیاں ہوں گی۔ پابندیوں میں ضروریات کے علاوہ مکمل لاک ڈاؤن اور سخت پیری میٹر کنٹرول شامل ہے۔
مزید پڑھیں:ملک میں کووڈ ویکسینیشن تقریباً 113 کروڑ
اس کے علاوہ کنٹینمنٹ زونز کے اندر اور باہر لوگوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ حکام نے کنٹینمنٹ زون کے رہائشیوں کے لیے ٹیسٹنگ اور ویکسینیشن کو بھی لازمی قرار دیا ہے۔