جموں و کشمیر کے ضلع سوپور میں واقع کشمیر وومینز کالج آف ایجوکیشن Kashmir Womens college of Education Sopore میں 'مجلسِ نِساء' Majlis e Nisa کے نام سے ادبی مرکز کمراز کی گولڈن جبلی تقریب Golden Jubilee Ceremony of Adbi Markaz Kamraz منعقد ہوئی۔ تقریب کے آغاز میں 'مجلس النساء' Majlis Un Nisa کے سرپرست ڈاکٹر رفیق مسعودی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔
یہ تقریب دو نشستوں پر مشتمل تھی۔ پہلی نشست کی صدارت زنانہ ڈگری کالج کی پروفیسر فہمیدہ ہلال نے کی، جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کمشنر سوپور پرویز سجاد اور ادبی مرکز کمراز کے صدر محمد امین بٹ بھی ایوانِ صدارت میں تشریف فرما تھے۔
تقریب کی پہلی نشست میں ڈاکٹر فرحت جبین کو محکمہ صحت، محترمہ حنیفہ قریشی کو محکمہ تعلیم اور سماجی کام، اشفاق مسعودی کو صحافت جبکہ ڈاکٹر رافیہ ولی کو ادب کے شعبوں میں بہتر کارکردگی پر اعزاز و اسناد سے نوازا گیا۔
اس موقعے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپور پرویز سجاد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'خواتین کو سماج میں کافی درجہ دیا گیا ہے، اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ان سے وہ حقوق چھینے نہیں جائیں، کیونکہ وہ دورِ جدید میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں۔
اس موقع پر ادبی مرکز کمراز کے صدر محمد امین بٹ نے اپنے خطاب میں 'سماج میں خواتین کی اہمیت' کو اجاگر کیا اور جن خواتین کو اعزاز سے نوازا گیا انہیں مبارک باد پیش کیا اور کہا کہ ایسے پروگرام ہوتے رہنے چاہٸے۔