شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بونيار میں اینٹی کرپشن بیورو کو ایک شکایات موصول ہوئی ہے، جس میں شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ نثار احمد شیخ، سرپنچ، حلقہ زین پورہ اور وی ایل ڈبلیو کے فاروق جو بلاک ڈیولپمنٹ آفس نورکھہ بونيار میں کام کرتے ہیں وہ لیبر کی ادائیگیوں کو جاری کرنے کے لیے شکایت کنندہ سے 40،000 روپے رشوت مانگ رہے تھے۔
ACB Arrests Sarpanch and VLW in Baramulla: بارہمولہ میں اے سی بی کی ریڈ سرپنچ اور وی ایل ڈبلیو گرفتار - بدعنوانی معاملے میں سرپنچ اور وی ایل ڈبلیو گرفتار
شکایات موصول ہونے پر اینٹی کرپشن بیورو Anti Corruption Bureau کی جانب سے ایک محتاط تصدیق کی گئی۔ انکوائری آفیسر کے نتائج کی بنیاد پرانسداد بدعنوانی ایکٹ Anti-Corruption Act کے تحت نثار احمد شیخ، سرپنچ حلقہ زيناپورہ اور وی ایل ڈبلیو فاروق جو بلاک آفس، نورکھہ ضلع بارہمولہ میں تعینات ہیں انہیںگ رفتار کرلیا ہے۔
شکایات موصول ہونے پر اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے ایک محتاط تصدیق کی گئی۔ انکوائری آفیسر کے نتائج کی بنیاد پر انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت 7 اور سیکشن 120-B IPC کے تحت ابتدائی طور پر جرائم کی بنیاد پر نثار احمد شیخ، سرپنچ، حلقہ زينا پورہ اور وی ایل ڈبلیو فاروق جو بلاک آفس، نورکھہ ضلع بارہمولہ میں تعینات ہیں۔ ایک آپریشن کے دوران سرپنچ ناصر شیخ کو شکایت کنندہ سے 10,000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
اسے اے سی بی کی ٹیم نے موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔ دوسرے ملزم VLW فاروق کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے گھر کی تلاشی بھی لی گئی۔کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
TAGGED:
ACB arrests Sarpanch, VLW