بارہمولہ:شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈکواٹر سوپور میں آج محکمہ سوشل ویلفیئر دفتر پر اچانک آج اے سی بی پولیس نے ایک چھاپہ مار کاروائی کے دوران ایک جونیر اسسٹنٹ ہیڈ کلرک کو گرفتار کرکے ان سے کچھ اہم دستاویزات بھی برآمد کیں۔ اطلاعات کے مطابق محکمہ سوشل ویلفیئر دفتر پر ہیڈ کلرک کے حثیت سے کام کررہے بشیر احمد اس وقت اینٹی کرپشن بارہمولہ پولیس کے ہاتھ لگ گئے جب انہوں نے ایک جسمانی معذور خاتون سے 5000 ہزار روپے رشوت طلب کی۔
آج ان کو اے سی بی نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف کیس درج کیا۔ اس معاملے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے۔Government Employee Arrested Taking Bribe in Sopore