بارہمولہ: سوپور ڈگری کالج میں کشمیر بزم ادب سنگرامہ کی جانب سے ایک ادبی تقریب منعقد ہوئی۔
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے ڈگری کالج میں کشمیر بزم ادب سنگرامہ کی جانب سے ایک روزہ ادبی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کشمیر کے مختلف اضلاع سے مشہور و معروف ادیبوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر سوپور ڈگری کالج کے طلباء نے بھی پروگرام میں حصہ لیا اور کشمیری ادب پر روشنی ڈالی۔