ای ٹی وی بھارت کے ذرائع کے مطابق، مباشر نامی نوجوان کی لاش اولڈ ٹاون کے گنی ہمام میں ایک نالی سے برامد کی گئی اس نوجوان کا تعلق گنی ہمام بارہمولہ سے تھا۔
بارہمولہ اولڈ ٹاون میں نوجوان کی پر اسرار موت - investigation
بارہمولہ کے اولڈ ٹاون علاقے میں آج ایک 16 برس کے نوجوان کی پر اسرار طور پر موت ہوئی ہے۔
بارہمولہ اولڈ ٹاون میں نوجوان کی پر اسرار موت
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کیا ہے اور نوجوان کی لاش کو پوسٹ ماٹم رپورٹ کے لیے ضلع ہسپتال بھیج دیا ہے۔
مباشر کے لواحقین کا کہنا ہے کہ 'یہ قتل کا معاملہ ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پولیس اس کی پوری طرح سے تحقیقات کریں تاکہ جس نے بھی یہ قتل کیا ہو اس کو سزا ملے۔