بانڈی پورہ: نوجوان گھر میں ہی مردہ پایا گیا
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے نسو علاقے میں جمعہ کی سہ پہر ایک 25 سالہ نوجوان پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔
3
ایک اہلکار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ نوجوان کی شناخت وسیم پارا ولد غلام محی الدین پارا کے نام سے ہوئی ہے جو نسو کا رہائشی ہے جسے اُس کے گھر پر پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ لاش کو طبی اور قانونی کارروائی کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔