شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں محکمہ وائلڈ لائف نے ایک ریچھ کو زندہ پکڑا ہے۔ بانڈی پورہ ضلع کے اراگام گاؤں میں پیر کی دوپہر ایک جنگلی ریچھ کو پکڑ لیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں علاقے میں لوگوں نے ایک ریچھ کو دیکھا تھا جس کے بعد پورے علاقے میں خوف کی ایک لہر دوڑ گئی تھی تاہم آج اس ریچھ کو پکڑا گیا جس سے متعلقہ لوگوں نے راحت کی سانس لی۔
وائلڈ لائف محکمہ کے ایک اہلکار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مقامی لوگوں کی جانب سے ہفتہ کے روز اراگم کے علاقے میں جنگلی ریچھ کے دیکھنے کی اطلاع ملی تھی، جس کے محکمہ کی جانب سے وہاں ایک پنجڑا نصب کیا گیا۔ جہاں ریچھ کو پرسکون ہونے کے بعد زندہ پکڑ لیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: رازدان پاس پر ہوئی برف باری کے بعد بانڈی پورہ ۔ گریز روڈ بند
انہوں نے مزید بتایا کہ ریچھ کو داچھی گام منتقل کیا جائے گا جہاں اسے بعد میں بالائی علاقے میں چھوڑ دیا جائے گا۔