اردو

urdu

ETV Bharat / city

Ravinder Raina on Pakistan: کشمیر کے امن سے پاکستان کو تکلیف، رویندر رینا

صدر بی جے پی جموں و کشمیر رویندر رینا نے کہا کہ جیسے ہی پاکستان کو لگتا ہے کشمیر میں امن قائم ہورہا ہے اور لوگ جمہوریت کی طرف رواں دواں ہورہے ہیں۔ پاکستان بندوق کا سہارا لے کر ہر ممکن خلل ڈالنے کی کوشس کرتا ہے۔ Ravinder Raina on Pakistan

کشمیر کے امن سے پاکستان کو تکلیف
کشمیر کے امن سے پاکستان کو تکلیف

By

Published : Sep 7, 2022, 4:36 PM IST

صدر بی جے پی جموں و کشمیر رویندر رینا کی زیر صدارت میں بانڈی پورہ میں آج ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ Ravinder Raina on Pakistan

اس موقعے پر بی جے پی ضلع صدر بانڈی پورہ نصیر احمد لون، یوا مورچہ بانڈی پورہ کے صدر اور چئرمین میونسپل کونسل بانڈی پورہ بشارت حسین نجار ،مہیلا مورچہ بانڈی پورہ کی صدر ناہیدہ قمر طلعت دیگر مورچوں کے صدور اور بی جے پی کے دیگر سینئر رہنما اور ورکرس موجود تھے۔ Ravinder Raina on Kashmir

کشمیر کے امن سے پاکستان کو تکلیف

رویندر رینا نے لوگوں کی بڑی تعداد دیکھ کر کافی مسرت کا اظہار کیا اوران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پی ایم مودی کی عوام دوست پالسیوں سے متاثر ہوکر اتنی بڑی تعداد میں آج لوگ جمع ہوئے ہیں۔انہوں کہا کہ مودی سرکار سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس پر کاربند ہے جس کی وجہ سے ہی ہر طبقے کے پسماندہ افراد کو مفت راشن مفت گیس سلینڈر اور مفت علاج اور کسانوں کی مدد کی گئی ہے۔ Ravinder Raina on Statehood

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رویندر نے نے کہا کہ جیسے ہی پاکستان کو لگتا ہے کشمیر میں امن قائم ہورہا ہے اور لوگ جمہوریت کی طرف رواں دواں ہورہے ہیں۔ پاکستان بندوق کا سہارا لے کر ہر ممکن خلل ڈالنے کی کوشس کرتا ہے۔انھوں نے کہا ارینہ سیکٹر میں پاکستان کی فائرنگ سیز فائر کی خلاف ورزی ہے۔ الیکشن کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ہم کسی بھی وقت الیکشن کے لئے تیار ہیں اور آنے والے انتخابات میں بی جے پی پچاس سیٹوں کے ہندسے کو پار کرے گی۔انھوں نے اسٹیٹ ہوڈ Statehoodکے حوالے سے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اس کا وعدہ کرچکے ہیں اور وقت آنے پر اسے ضرور بحال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmiri Student Died in Bangladesh عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے کشمیر طالبہ کی لاش واپس لانے کی اپیل کی

ABOUT THE AUTHOR

...view details