اردو

urdu

'گپکار الائنس موقعہ پرستی پر مبنی اتحاد'

By

Published : Jan 11, 2021, 4:09 PM IST

اپنی پارٹی کے نائب صدر عثمان مجید کا کہنا ہے کہ وہ پہلے روز سے عوام کو آگاہ کر رہے تھے کہ گپکار الائنس حقیقت پر مبنی اتحاد نہیں ہے۔'

'گوپکار الائنس موقعہ پرستی پر مبنی اتحاد'
apni party statement

اپنی پارٹی کے نائب صدر اور سابق رکن اسمبلی بانڈی پورہ عثمان مجید نے کہا کہ 'ہم پہلے روز سے ہی عوام کو آگاہ کر رہے تھے کہ گپکار الائنس حقیقت پر مبنی الائنس نہیں ہے بلکہ یہ الائنس یا پارٹی محض ڈی ڈی سی انتخابات کے لیے بنی ہے۔ اسی لیے انتخابات جیتنے کے لیے یہ دفعہ 370 کا نعرہ دیتے ہیں۔'

عثمان مجید نے کہا کہ انتخابات کے بعد اب گپکار الائنس یہ نعرہ بھول ہی گئی ہے۔

'گوپکار الائنس موقعہ پرستی پر مبنی اتحاد'

انہوں نے کہا کہ اب پیپلز کانفرنس کے جنرل سیکریٹری عمران رضا انصاری نے بھی گپکار الائنس سے متعلق دئے گئے اپنے بیان سے ہمارے موقف کی تائید کی ہے۔

ایڈمنسٹریٹیو امتحانات کے لیے مختص زیادہ سے زیادہ عمر کو کم کرنے اور اسے دوسرے یوٹیز کے ساتھ منسلک کرنے پر عثمان مجید نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ جموں و کشمیر کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا خطہ ہے جہاں کے طالب علم ایک لمبے عرصے سے فور جی خدمات سے محروم ہیں اور زیادہ تر اوقات یہاں کے طالب علموں کو ہڑتال اور دیگر مسائل کا سامنا رہتا ہے جس کے باعث طالب علموں کا کافی وقت ضائع ہوتا ہے۔ ایسے میں اس طرح کے فیصلوں سے کئی طلبا کے کیریئر اثر انداز ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کولگام میں پولیس نے حاملہ کو اسپتال پہنچایا

انہوں نے حال ہی میں مرکز کی جانب سے اسپیشل انڈسٹریل پیکیج کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں پیدا شدہ نامساعد حالات کے پیش نظر یہ ایک اچھا قدم ہے۔ جس سے یہاں کی مقفل انڈسٹری کو ایک بار پھر پٹری پر لانے میں مدد ملے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details