بانڈی پور: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ میں پولیس نے دو عسکریت پسند اعانت کاروں پرپبلک سیفٹی ایکٹ نافذ کرکے جیل بھیج دیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو عسکریت پسند اعانت کاروں کو پی ایس اے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشفاق احمد ڈار ولد عبدالمجید ڈار عرف صلاح الدین ساکن صدر کوٹ بالا پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مذکورہ اعانت کار پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں بیٹھے عسکریت پسندوں کے ساتھ رابطے میں تھا تاکہ بانڈی پورہ میں مقامی نوجوانوں کو عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل کرایا جاسکے۔ اُن کے مطابق عبدالمجید ڈار کو حاجن بانڈی پورہ میں سیکورٹی فورسز پر حملوں کی بھی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ Two militant Associates arrested under PSA in Bandipora