گھاس کے میدانوں میں تو آپ نے کرکٹ کھیلتے ہوئے بچوں اور نوجوانوں کو دیکھا ہوگا، لیکن کیا کبھی آپ نے برف پر کرکٹ کھیلتے ہوئے لوگوں کو دیکھا ہے۔
جی ہاں شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ گریز میں لگاتار پچھلے کئی سالوں سے اسُنو کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد Snow Cricket Tournament in Gurez کرائے جارہے ہیں۔ کچھ علاقوں میں یہ ٹورنامنٹ فوج، تو کچھ علاقوں کے مقامی نوجوان منعقد کراتے Army Organise Cricket Tournament in Gurez ہیں۔
گریز علاقہ موسم سرما میں بھاری برفباری Snowfall in Gurez کی وجہ سے تقریباً 6 ماہ تک پوری دنیا سے کٹ کر رہ جاتا ہے۔
منفی درجہ حرارت کے سبب گویا زندگی کی باقی سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ جاتی ہیں۔ لیکن اس کے باوجود یہاں کے نوجوان تفریح کے لیے برف پر کرکٹ کھیلتے نظر آ رہے ہیں۔