اردو

urdu

ETV Bharat / city

بانڈی پورہ: دریائے جہلم کے باندھ کی مرمت کا مطالبہ - دریائے جہلم کے بنڈ سے مٹی کھسک رہی

بانڈی پورہ کے شادی پورہ گاؤں میں دریائے جہلم کے بنڈ سے مٹی کھسک رہی ہے۔ جس کی وجہ سے سردیوں کے موسم میں یہ ایک خطرہ پیدا کرسکتا ہے۔

بانڈی پورہ: دریائے جہلم کے بنڈ کی مرمت کی جائے
بانڈی پورہ: دریائے جہلم کے بنڈ کی مرمت کی جائے

By

Published : Aug 17, 2021, 3:25 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے شادی پورہ گاؤں میں دریائے جہلم کے بنڈ سے مٹی کھسک رہی ہے جس کی وجہ سے یہاں موجود لوگوں کو خدشہ لاحق ہے کہ سردیوں کے موسم میں یہ ایک خطرہ پیدا کرسکتا ہے۔

بانڈی پورہ: دریائے جہلم کے بنڈ کی مرمت کی جائے

مقامی لوگوں کو خدشہ ہے کہ 'اگر دریائے جہلم پر اس بنڈ کی مرمت فوری طور پر نہیں کی گئی تو جب پانی کا بہاؤ بڑھ جائے گا تو سیلاب کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ بنڈ کی فوری طور پر مرمت کی جائے اور اس کے تحفظ کے لئے ایک دیوار تعمیر کی جائے کیونکہ اگر ایسا وقت پر نہیں کیا گیا تو مزید مسئلہ پیدا ہوگا اور نازک حالت اختیار کرسکتا ہے جس سے کہ سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ جتنی جلد ہوسکے بنڈ کی تعمیر کی جائے۔'

یہ بھی پڑھیں:شہر سرینگر اور اطراف میں محرم کے جلوس پر پابندی عائد

وہیں ضلع انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے مشینری کو کام پر لگادیا ہے اور بنڈ کے تحفظ کے لئے کام شروع کردیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details