اردو

urdu

ETV Bharat / city

بانڈی پورہ لیگل سروسز اتھارٹی کی ٹیم نے کئی علاقوں کا دورہ کیا

بانڈی پورہ میں لیگل سروسز اتھارٹی کی ٹیم نے حالیہ بارشوں سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے کئی علاقوں کا دورہ کیا۔

بانڈی پورہ لیگل سروسز اتھارٹی نے کئ علاقوں کا دورہ کیا
بانڈی پورہ لیگل سروسز اتھارٹی نے کئ علاقوں کا دورہ کیا

By

Published : Aug 1, 2021, 11:03 PM IST

چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ بانڈی پورہ عبدالقیوم میر کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کی ایک ٹیم نے آلوسہ اور اشٹینگو علاقوں کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے حالیہ بارشوں اور اس کی وجہ سے ندی نالوں میں آئے سیلاب سے ان علاقوں میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔

بانڈی پورہ لیگل سروسز اتھارٹی کی ٹیم نے کئ علاقوں کا دورہ کیا

مزید پڑھیں:'پتھراؤ کرنے والوں کو نہ سرکاری ملازمت اور نہ ہی پاسپورٹ'

جائزہ لینے پہنچی ٹیم میں سی جے ایم کے علاوہ جے اینڈ کے لیگل سروسز اتھارٹی فار ڈزاسٹر منیجمنٹ کے ممبران جن میں سیکریٹری لیگل سروسز اتھارٹی بانڈی پورہ، فاریقہ نظیر، بلاک میڈیکل آفیسر بانڈی پورہ ڈاکٹر مسرت اقبال، ایڈوکیٹ شعیب احمد دیوانی، ایڈوکیٹ رابعہ حسن اور ایڈوکیٹ ریاض احمد ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ٹیم نے آلوسہ کے چیچی نار، کیتسن اور اشٹینگو کے کئی علاقوں کا جائزہ لیا۔اس دوران ٹیم نے تعمیرات اور زراعت کو پہنچے نقصانات کا جائزہ لیا۔ جب کہ اس ٹیم نے کئ مقامی افراد سے بھی ملاقات کر کے ان سے زمینی سطح کے حالات کا جائزہ لیا۔ یہ ٹیم ایک مفصل رپورٹ تیار کرکے جے اینڈ کے لیگل سروسز اتھارٹی کو دو دن کے اندر پیش کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details