اردو

urdu

By

Published : Aug 30, 2019, 9:46 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 10:01 PM IST

ETV Bharat / city

کشمیر: ایک فون کال کے لیے میلوں کا سفر

شمالی کشمیر کا سرحدی علاقہ تلیل میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جس کے سبب مقامی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Talil tehsil of kashmir valley situation

'ہمیں تلیل سے ایک فون کال کے لیے گریز جانا پڑتا ہے، جس کے لیے ہمیں ایک ہزار روپے ادا کرنے پڑتے ہیں، اس لیے ہم گورنر سے التجا کرتے ہیں کہ وہ تلیل میں بھی فون کا بندوبست کریں۔'

بنیادی سہولیات کے لیے ترستا کشمیر کی یہ تحصیل


یہ بات ہمارے نمائندے کو کشمیر میں ضلع بانڈی کے تلیل میں رہنے والے شخص نے بتائی، جہاں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔

دراصل شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ میں گریز تلیل میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔

گریز تلیل کا علاقہ قدرتی حسن سے مالامال تو ہے، لیکن سڑک، پل اور طبی سہولیات کی یکسر عدم دستیابی ہے۔

خراب سڑکوں اور اردگرد کھائی کی وجہ سے بچوں کے گرنے، ڈوبنے کا ہمیشہ خطرہ لگا رہتا ہے۔ مقامی رہائشیوں کے مطابق کئی بار بچے کھائیوں میں گر کر زخمی ہو چکے ہیں۔

تلیل کے رہنے والے جاوید احمد ڈار نے بتایا کہ مودی حکومت کے ذریعے شروع کیا گیا گیس کنیکسن اسکیم کا فائدہ تو ایک مہینے کے اندر گریز کے لوگوں کو ملا، لیکن تلیل کے لوگوں کو اس سے محروم رکھا گیا۔

تلیل میں حسن گام کے رہنے والے عبدالقیوم لون نے سڑک کی خستہ حالی کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ گریز سے حسن گام تک تو راستہ سنہ 1999 میں کھل گیا تھا، لیکن اس کے بعد سے اس کی کوئی مرمت نہیں کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ گریز سے حسن گام تک راستہ صرف چالیس کلو میٹر کا ہے، لیکن کار سے اسے طے کرنے میں تین سے چار گھنٹے لگ جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ گریز تلیل قدرتی حسن کے باعث انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

یہ علاقہ دارالحکومت سرینگر سے 123کلومیٹر دور اور سطح سمندر سے آٹھ ہزار فٹ کی بلندی پر اونچے ہمالیائی سلسلے میں واقع ہے، گرچہ اس علاقے میں مئی سے ستمبر تک سیاحوں کی ایک بڑی تعداد سیر و تفریح کے لیے جاتے ہیں، تاہم موسم سرما کے دوران کے علاقہ پوری دنیا سے کٹ کر رہ جاتا ہے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 10:01 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details