اردو

urdu

ETV Bharat / city

آزادی کا امرت مہا اتسو کے تحت سمبل میں صفائی مہم - etv bharat news

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں سمبل میونسپل کمیٹی کی جانب سے آزادی کا امرت مہا اتسو منانے کے حوالے سے ایک صفائی مہم کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

آزادی کا امرت مہا اتسو کے تحت سمل میں صفائی مہم
آزادی کا امرت مہا اتسو کے تحت سمل میں صفائی مہم

By

Published : Sep 29, 2021, 10:55 PM IST

صفائی مہم میں سمبل علاقے کے مختلف مقامات پر میونسپل کمیٹی سمبل کی جانب سے صفائی مہم کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلے میں سمبل میونسپل کمیٹی نے گھر گھر صفائی ستھرائی کے حوالے سے لوگوں کو بیداری کی ایک پہل شروع کی ہے جو کئ روز تک جاری رہے گی۔

آزادی کا امرت مہا اتسو کے تحت سمل میں صفائی مہم

اس موقع پر سمبل میونسپل کمیٹی کے صدر و سیکرٹری کے علاوہ سمبل کے کئ معزز شہریوں سمیت مساجد کے امام کو بھی مدعو کیا گیا تاکہ لوگوں کو صفائی کے حوالے سے ضروری ہدایات دی جائے۔
اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی سمبل کےجہانگیر احمد نے موقع کی مناسبت سے اظہار خیال کیا اور کہا کہ آزادی کا امرت مہا اتسو ہر شعبہ اپنے اپنے طریقے سے منا رہا ہے،تاہم میونسپل کمیٹی نے اس کو منانے کے لئے ایک منفرد پہل شروع کی ہے جس کے دوران وہ گھر گھر جاکر لوگوں کو صحت و صفائی کے حوالے سے بیدار کریں گی۔

مزید پڑھیں:ولر جھیل سے تجاوزات کو ہٹانے سے متعلق ہائی کورٹ کی ہدایت

میڈیا سے بات کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی چیئرمین جہانگیر احمد نے کہا کہ اس مہم کا مقصد صاف صفائی کا ایک ماحول پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ مہم جاری رکھیں گے تاہم لوگوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے آس پاس کے ماحول کو صاف رکھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details