ضلع بانڈی پورہ کے سوپور سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ کمپوٹر انجینئرنگ کے طالب علم بارک الہی نے آن لائن غذائی اشیا فراہمی کی سرویس کے لیے ایپلیکیشن فوڈ ہنگ (Food Hung) کا آغاز کیا۔ اس کے ذریعے سوپور کے لوگ اب کھانے کی اشیا گھر بیٹھے آردر کرسکتے ہیں۔ بارک الہی نے اس سرویس کےلیے پانچ لوگوں کو نوکری بھی فراہم کی ہے۔
بارک الہی کے والدین کے مطابق 'ہمیں اپنے لخت جگر پر ناز اور فخر ہے کہ اتنی چھوٹی عمر میں اس نے بہت بڑا کارنامہ انجام دیکر خاندان اور سوپور کا نام روشن کیا ہے'۔
آن لائن فوڈ سروس شروع کرنے والے طالب علم بارک الہی کا تعلق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈکواٹر سوپور سے دس کلو میٹر دور ہردو شیواہ نامی گاؤں سے ہے۔ وہ کیمپیوٹر انجیرنگ کا طالب علم ہے۔ وہ ممبئی کے ایک کالج میں زیر تعلیم ہیں۔ کورونا وبا کی وجہ سے وہ گزشتہ ایک برس سے اپنے گھر پر ہی آن لائن کے ذریعہ تعلیم حاصل کر رہا ہے۔
بارک الہی وانی نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کوثر عرفات کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'کورونا پھیلنے کی وجہ سے گذشتہ ایک سال سے میں اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ ایک ایسا قدم اٹھایا جو بالکل نیا اور منفرد ہے۔ جو لوگوں کے لیے کافی مفید ثابت ہورہا ہے'۔