جموں و کشمییر کے ضلع بانڈی پورہ کے سیاسی و سماجی کارکن ڈاکٹر سندیپ ماوا جو اکثر و بیشتر اپنے بیانات کے سبب سرخیوں میں رہتے ہیں، نے بانڈی پورہ کے نوگام سوناواری علاقے کا دورہ کیا اور مقامی باشندوں سے مختلف پہلو پر بات چیت کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نوگام سوناواری ایک ایسا علاقہ ہے جہاں کے مخصوص طبقے کے بسنے کی وجہ سے گزشتہ حکومتوں نے جان بوجھ کر اس علاقہ کی ترقی کی جانب توجہ دینے سے گریز کیا. انہوں نے کہا کہ اس علاقہ کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے، مذکورہ علاقہ کے لوگوں کو آج بھی پینے کا پانی بھی دستیاب نہیں ہے اور دیگر بنیادی سہولیات سے یہاں کے باشندے محروم ہیں۔