اردو

urdu

ETV Bharat / city

Snow Football in Gurez: گریز کے برفیلے میدانوں میں کرکٹ کے بعد فٹبال کھیلی جارہی ہے - گجران کے علاقے میں ایک فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز

سرحدی علاقہ گریز ان دنوں پانچ سے چھ فٹ تک کی برف کی چادر میں لپٹا ہوا ہے۔ جب کہ رات کا درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے دس ڈگری تک نیچے چلا جاتا ہے۔ ایسے میں زندگی کی بہت ساری سرگرمیاں سمٹ کر رہ جاتی ہیں۔ تو وہیں برفیلے میدانوں پر کھیلے گئے کرکٹ مقابلوں کو جہاں ایک طرف دنیا بھر سے پزیرائی ملی۔ تو وہیں دوسری جانب یہاں کے فٹبال شائقین جمی ہوئی برف پر فٹبال کھیل رہے ہیں۔Snow Football in Gurez

گریز کے برفیلے میدانوں میں کرکٹ کے بعد فٹبال کھیلی جارہی ہے
گریز کے برفیلے میدانوں میں کرکٹ کے بعد فٹبال کھیلی جارہی ہے

By

Published : Feb 12, 2022, 9:22 PM IST

بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ گریز کے برفیلے میدانوں پر کھیلے گئے کرکٹ مقابلوں کو جہاں ایک طرف دنیا بھر سے پزیرائی ملی۔ تو وہیں دوسری جانب اب یہاں کے فٹبال شائقین جمی ہوئی برف پر فٹبال کھیل رہے ہیں۔ Snow Football in Gurez

اس سلسلے میں آج سے یہاں گجران کے علاقے میں ایک فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا جس میں گجران اور آس پاس کے دیگر علاقوں سے کئی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

گریز کے برفیلے میدانوں میں کرکٹ کے بعد فٹبال کھیلی جارہی ہے

مقامی نوجوانوں کا کہنا ہے کہ فٹبال کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اس علاقے میں سرمائی کھیلوں اور ونٹر ٹورازم یا سرمائی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

واضح رہے کہ وادئ گریز ان دنوں پانچ سے چھ فٹ تک کی برف کی چادر میں لپٹا ہوا ہے۔ جبکہ رات کا درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے دس ڈگری تک نیچے چلا جاتا ہے۔ ایسے میں زندگی کی بہت ساری سرگرمیاں سمٹ کر رہ جاتی ہیں۔ تاہم مقامی نوجوانوں کا جوش اور اس خوبصورت وادی کے نظاروں کو سیاحوں تک پہنچانے کا ان کا ولولہ انہیں اس جیسے کٹھن ماحول میں ان کا جذبہ نہیں ہارتا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details