اردو

urdu

ETV Bharat / city

Rising Inflation in Bandipora: مہنگائی سے بانڈی پورہ کی عوام پریشان - بانڈی پورہ کی خبر

ضلع بانڈی پورہ کے سمبل میں مہنگائی Rising Inflation in Bandipora کے باوجود دوکاندار پرالزام عائد کیا جارہا ہے کہ وہ ہر شئی پر اضافی قیمت وصول رہے ہیں جس کی وجہ عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

rising inflation causes trouble in bandipora residents
مہنگائی سے بانڈی پورہ کی عوام پریشان

By

Published : Feb 7, 2022, 8:05 PM IST

شمالی کشمیر، ضلع بانڈی پورہ کے سمبل میں مقامی لوگوں نے بتایا کہ بے تحاشہ مہنگائی Rising Inflation in Bandipora کی وجہ سے غریب عوام سب سے زیادہ پریشان ہیں کیونکہ ہر شئے کی قیمت میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے۔

مہنگائی سے بانڈی پورہ کی عوام پریشان

مقامی لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کے روزگار سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جس کی وجہ سے آمدنی کم ہوگئی ہے اور مہنگائی اتنی زیادہ ہے کہ لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بانڈی پورہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باوجود بازاروں میں دوکاندار اپنی جانب سے بھی اضافی قیمت وصول رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Tibbia Hospital in Sonawari: سوناواری میں ساٹھ بیڈس پر مشتمل اسپتال کا قیام

مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ جس طرح سے وہ بڑے بازاروں میں چیکنگ کرتے ہیں، اسی طرح دیگر گاؤں اور دیہاتوں کے بازاروں میں بھی چیکنگ کریں اور اس چیکنگ کو کم سے کم دس دنوں میں ایک مرتبی ضرور یقینی بنائیں تاکہ دکانداروں کی جانب سے اضافی قیمت پر روک لگائی جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details