بانڈی پورہ:آر ای ٹی کے درجنوں امیدواروں نے ایل جی انتظامیہ سے ان کی تقرری کے احکامات فوری طور پر جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔
احتجاج میں شامل ایمپینلڈ آر ای ٹی امیدوار بانڈی پورہ کی نشاط پارک میں جمع ہوئے اور اپنے مطالبات کے حق میں اور حکومت کے خلاف خاص طور پر محکمہ تعلیم کے خلاف نعرے بازی کی۔ Protesters Gathered in Nishat Park
یہ بھی پڑھیں:
مظاہرین نے ان امیدواروں کے حق میں تقرری کے احکامات کو روکنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ کئی سال قبل رہبر تعلیم اساتذہ کے طور پر انہیں نامزد کیا گیا تھا، تاہم بعد میں ان کی تقرری نہیں کی گئی۔
ان کے مطابق کئی سال قبل جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے بھی ان کے حق میں ہدایات جاری کر دی ہیں کہ ان کے لیے باضابطہ احکامات جاری کیے جائیں۔ تاہم محکمہ عدالت کے احکامات پر بھی عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔