قوام الدین شلوتی نے اپنے ایک بیان میں مرحوم غلام رسول بہار کے انتقال پر صدمے کا اظہار کیا ہے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہارِ کیا ہے - انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی ہے-
قوام الدین نے اپنے بیان میں مرحوم غلام رسول بہار کی سوناواری کے تئیں ان کی خدمات کو دہراتے ہوئے کہا کہ سوناواری ایک بہترین اور مخلص سیاسی و سماجی شخصیت سے محروم ہوگئی ہے -
انہوں نے بتایا کہ غلام رسول بہار کا اس پورے علاقے کی فلاح و بہبود میں جو رول ہے اس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا -'