اردو

urdu

ETV Bharat / city

Protest Against RDD in Bandipora: بانڈی پورہ کے پانار میں محکمہ رورل ڈیولپمنٹ کے خلاف احتجاج

مقامی آبادی و سرپنچوں کا کہنا ہے کہ سوا تین سو گھروں پر مشتمل اس علاقے میں محکمہ رورل ڈیولپمنٹ Rural Development Department نے صرف چار گھروں کو معاونت کی لسٹ میں شامل کیا، جب کہ دیگر سبھی مستحقین اور جن کا جیوٹیک ہوا تھا ان سبھی کو نظر انداز کیا گیا۔

Protest against RDD in Bandipura
بانڈی پورہ کے پانار میں محکمہ رورل ڈیولپمنٹ کے خلاف احتجاج

By

Published : Feb 20, 2022, 4:40 PM IST

بانڈی پورہ کے پانار علاقے سے تعلق رکھنے والے درجنوں مقامی افراد نے محکمہ رورل ڈیولپمنٹ کے خلاف زور دار احتجاج Strong Protest Against the Rural Development Department کیا۔ ان کا الزام ہے کہ محکمے نے اس بے حد پسماندہ علاقے کو پرائم منسٹر گرام آواس یوجنا Prime Minister's Awas Yojana میں نظر انداز کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں آج بھی کئی افراد اپنے اہل وعیال کے ساتھ کچے شیڈز میں زندگی گزار رہے ہیں۔

بانڈی پورہ کے پانار میں محکمہ رورل ڈیولپمنٹ کے خلاف احتجاج

اپنے علاقے کے سرپنچ اور دیگر پنچوں کے ہمراہ انہوں نے متعدد ایک ایسے شیڈز کی نشاندہی کراتے ہوئے کہا کہ 'اگرچہ اس علاقے میں محکموں کے ملازمین نے کل ملاکر 57 ایسے افراد یا گھروں کا جیوٹیک کیا تھا جن کے پاس رہنے کے لیے گھر نہیں ہے۔ پھر جیو ٹیک کے بعد تقریبا سبھی اشخاص کو کیوںکر نظرانداز کیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ سوا تین سو گھروں پر مشتمل اس علاقے میں محکمہ رورل ڈیولپمنٹ نے صرف چار گھروں کو معاونت کے لسٹ میں شامل کیا ہے، جبکہ دیگر سبھی مستحقین اور جن کا جیو ٹیک ہوا تھا ان سبھوں کو نظر انداز کیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس علاقے کے قریب میں ہی واقع ایک گاؤں اٹھو تو میں چالیس سے زائد ایسے گھروں کو معاونت کے لسٹ میں شامل کیا گیا ہے جن کا جیو ٹیک کیا گیا تھا۔

انہوں نے محکمے کے چند ایک ملازمین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان ملازمین کی ملی بھگت اور ذاتی مفاد کے تحت پڑوس کے ایک گاؤں میں اتنی بڑی تعداد میں جیوٹیک کرکے انہیں فائدہ پہنچایا گیا جب کہ اس علاقے کو بالکل نظر انداز کیا گیا۔

انہوں نے ضلع انتطامیہ بانڈی پورہ خصوص ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد سے مطالبہ کیا کہ وہ اس پر نوٹس لیں، تاکہ اس اہم اسکیم کا فائدہ ہر ایک علاقے کے مستحقین کو پہنچے۔

واضح رہے کہ بانڈی پورہ ٹاؤن سے تقریبا دس کلو میٹر دور پانار نام کا ایک پہاڑی علاقہ ہے۔ جہاں کاشتکاری و دیگر ضروریات کے لیے زمین نہ ہونے کے برابر ہے۔ ایک ہزار افراد پر مشتمل پہاڑی کے دامن میں واقع اس علاقے کے بیشتر آبادی مزدوری کرکے اپنا گزر بسر کرتی ہے۔ جبکہ درجنوں افراد ابھی کچے مکانوں یا شیڈز میں اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

پرائم منسٹر آواس یوجنا جیسی اسکیم کا ان کے گھروں تک پہنچنا ان کی زندگی کے ایک بڑے خواب سے کم نہیں ہے۔ لیکن چند ایک ملازمین کی وجہ سے ان کا پکے مکانوں میں رہنے کا خواب ادھورا نظر آرہا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details