اردو

urdu

ETV Bharat / city

بانڈی پورہ: بجلی کی اضافی قیمت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

بجلی بل میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف لوگوں میں غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔ مقامی لوگ محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔

بانڈی پورہ: بجلی بل میں اضافی قیمت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
بانڈی پورہ: بجلی بل میں اضافی قیمت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

By

Published : Jan 19, 2021, 8:48 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں واقع کوٹ استھری سملر کے سینکڑوں لوگوں نے آج منی سیکرٹریٹ بانڈی پورہ میں محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف خاموش احتجاج کیا۔

بانڈی پورہ: بجلی بل میں اضافی قیمت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پی ڈی ڈی نے گزشتہ دو مہینوں سے ماہانہ بجلی بل میں اپنی من مرضی کے مطابق بے تحاشہ اضافہ کیا ہے۔

دراصل کوٹ استھری ایک پہاڑی اور بے حد پسماندہ علاقہ ہے۔ میٹر نصب ہونے کے باوجود یہاں کسی کو بارہ سو تو کسی کو پندرہ سو اور کہیں پر دو ہزار تک بجلی کے بل آ رہے ہیں۔

محکمہ پی ڈی ڈی نے اس مہینے جو بجلی بلیں اجراء کی ہیں ان میں میٹر کی کوئی ریڈنگ نہیں دکھائی گئی ہے۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ ایک ہی علاقے یا گاوں سے تعلق رکھنے والے مکینوں کو من مانی ریڈنگ دکھائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بدستور جاری ہے۔ تاہم کوٹا استھری سے آئے ہوئے وفد نے کہا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے انہیں یقین دلایا ہے کہ آئندہ چار دنوں کے دوران یہ مسئلہ حل کیا جائے گا۔

مظاہرین نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کا مسئلہ کو حل نہیں کیا گیا تو وہ احتجاج میں شدت لانے کے لیے مجبور ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ: محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details