اردو

urdu

ETV Bharat / city

بانڈی پورہ: محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سمبل سوناواری میں بجلی کی مسلسل کٹوتی کی وجہ سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ علاقے میں بجلی شیڈول کے مطابق بھی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔ جس کی وجہ سے علاقے کے لوگ اندھیرے میں زندگی گزارنے نے پر مجبور ہیں۔

بانڈی پورہ: محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
بانڈی پورہ: محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

By

Published : Dec 11, 2020, 10:18 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

دراصل سمبل سوناواری میں بجلی کی مسلسل کٹوتی کی وجہ سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بانڈی پورہ: محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

وہیں مظاہرین کا کہنا ہے کہ 'بجلی کی مسلسل کٹوتی کی وجہ سے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'مذکورہ علاقے میں بجلی شیڈول کے مطابق بھی نہیں فراہم کی جارہی ہے۔ جس کی وجہ سے علاقے کے لوگ اندھیرے میں زندگی گزارنے نے پر مجبور ہیں۔'

احتجاج میں شامل لوگوں نے مرکنڈل رسیونگ سٹیشن کے اندر احتجاج کرتے ہوئے بجلی محکمے کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:بی جے پی کی مقبولیت سے 'گپکار گینگ' مایوس: شاہنواز حسین

انہوں نے کہا کہ 'بجلی فیس وقت پر ادا کرنے کے باوجود انہیں بجلی فراہم نہیں کی جاتی ہے۔'

مظاہرین نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ 'جب تک ان کا مسئلہ حل نہیں کیا جاتا تب تک وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details