اردو

urdu

ETV Bharat / city

Amarnath Yatra: پرنسپل سکریٹری نے امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیا - شری امرناتھ یاترا

تیس جون سے شروع ہونے والی امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے پرنسپل سکریٹری نے یاترا ٹرانزٹ کیمپ سنبل کا دورہ کیا اور متعلقہ محکمہ کے افسران کو ضروری ہدایات دیں۔ Principal Secretary Reviews Amarnath Yatra Arrangements

امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ
امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ

By

Published : Apr 21, 2022, 5:17 PM IST

بانڈی پورہ: جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری نتیشور کمار نے متعلقہ افسران کے ساتھ ضلع بانڈی پورہ کے سنبل میں واقع امرناتھ یاترا ٹرانزٹ کیمپ کا دورہ کر کے شری امرناتھ جی یاترا 2022 کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ان کے ساتھ کشمیر کے ڈویژنل کمشنر پانڈورنگ کے پولے، بانڈی پورہ کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد، گاندربل کی ڈپٹی کمشنر کریتیکا جیوتسنا، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محمد زاہد ملک، سنبل کے ایس ڈی ایم ڈاکٹر بشیر لون کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔

امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ

پرنسپل سکریٹری نے یاترا کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ یاترا کے آغاز سے پہلے تمام ضروری انتظامات کو اچھی طرح سے یقینی بنایا جائے تاکہ یاتریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے یاترا ٹرانزٹ کیمپ میں صاف صفائی کا مناسب انتظام رکھنے کی ہدایت دی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ پہلے سے تیار شدہ شیڈس کی تعمیر کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

پرنسپل سکریٹری نے محکمہ صحت کو ہدایت دی کہ وہ شادی پورہ یاترا ٹرانزٹ کیمپ میں 24 گھنٹے بنیادی طبی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنائیں جس میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور ضروری ادویات کی موجودگی بھی شامل ہے۔ انہوں نے ٹرانزٹ پر دستیاب تمام ضروری سہولیات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ Amarnathji Yatra 2022 begin on 30 of June and conclude on 11 of August

ABOUT THE AUTHOR

...view details