اردو

urdu

By

Published : Jan 8, 2022, 10:48 PM IST

ETV Bharat / city

Charge Sheet Against Kashmiri Journalist: صحافی سجاد گُل کے خلاف چارج شیٹ دائر

بانڈی پورہ پولیس نے ہفتہ کے روز شمالی کشمیر کے صحافی سجاد گُل کے خلاف مبینہ طور پر خطے کے امن و استحکام کو خراب کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں سمبل عدالت میں چارج شیٹ دائر کیاCharge sheet Produced against Kashmiri Journalist ہے۔

Police Produces Charge Sheet Against Journalist Sajjad Gul
صحافی سجاد گُل کے خلاف چارج شیٹ دائر

بانڈی پورہ پولیس نے ہفتہ کے روز شمالی کشمیر کے ایک صحافی سجاد گُل کے خلاف مبینہ طور پر خطے کے امن و استحکام کو خراب کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں سمبل عدالت میں چارج شیٹ دائر کیا ہے۔

پولیس کے مطابق چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ سجاد گل لوگوں کو حکومت کے خلاف بھڑکانے Provoke against government کے لیے جھوٹی خبریں ٹویٹ کرتا تھا ۔

پولیس بیان کے مطابق سجاد احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکن شاہ گنڈ حاجن سجاد گُل کے نام سے ایک ٹویٹر اکاؤنٹ چلاتا ہے جو ہمیشہ حکومت مخالف خبروں کی تلاشAnti govt news میں رہتا ہے۔

پولی کے مطابق صحافی عوام کو حکومت کے خلاف اکسانے اور لوگوں میں ملک مخالف دشمنی پھیلانے کے لیے وہ ایسی خبریں اور ٹویٹس اپ لوڈ کرتے ہیں جو حقائق پر مبنی نہیں ہوتے تھے۔

پولیس نے مزید کہا ہے گزشتہ سال محکمہ ریونیو کی طرف سے ان کے آبائی گاؤں میں تجاوزات کی مہم چلائی گئی تھی جس میں سجاد گُل نے مبینہ طور پر مقامی لوگوں کو اس مہم کے خلاف اکسایا تھا اور اہلکاروں کو ان کے جائز فرائض کی انجام دہی میں بھی رکاوٹ کا باعث بن گیا تھا۔

مزید پڑھیں:Kashmiri Journalist Sajad Gul Arrested: پولیس نے صحافی سجاد گل کو گرفتار کرلیا



پولیس نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر 12/2021 انڈر سیکشن 147، 447، 336، 353/IPC کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اس کے خلاف حتمی چارج شیٹ کو عدالتی فیصلہ کے لیے جے ایم آئی سی سمبل کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details