اردو

urdu

ETV Bharat / city

عسکریت پسند کے دو معاون گرفتار - محمد سلیم

ریاست جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے ترکپورہ علاقے کو فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر کے عسکریت پسندوں کے دو معاون کو گرفتار کر لیا ہے۔

عسکریت پسند کے دو معاوین گرفتار

By

Published : Jul 25, 2019, 8:08 PM IST


فوج کو یہ خبر ملی تھی کہ علاقے میں کچھ عسکریت پسند موجود ہیں، جس کے بعد فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا اور دو عسکریت پسندوں کے معاون کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار شدہ عسکریت پسندوں کے دونوں معاون سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ان کی شناخت محمد سلیم اور محمد اقبال کے طور پر کی گئی ہے۔

ایس پی راہل ملک کے مطابق یہ دونوں عسکریت پسندوں کو تعاون فراہم کرتے تھے ۔

پولیس نے بانڈی پورہ پولیس اسٹیشن بانڈی پورہ میں معاملہ درج کر لیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details