جہاں گورنمنٹ آئے روز دعویٰ کرتی ہے کہ ہم لوگوں کو بہتر سہولیات ہسپتالوں میں فراہم کرتے ہے، وہی ضلع ہسپتال بانڈی پورہ میں فیزیوتھراپی یونٹ گاڑیوں کے گیراج میں کام کر رہا ہے جس سے مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں۔
ضلع ہسپتال کا فیزیوتھراپی یونٹ گاڑیوں کے گیراج میں ہسپتال میں جگہ کی کمی سے مریضوں کو ذہنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
عمارت میں جگہ کی عدم دستیابی کے سبب اکثر مریضوں کو سرینگر ریفر کیا جا رہا ہے۔
وہیں ہسپتال کے لیے بن رہی نئی عمارت پچھلے نو برسوں سے زیر تعمیر ہے جو ابھی بھی نامکمل ہیں ۔
مقامی لوگوں کے مطابق اس ہسپتال میں کام انتہائی سست رفتاری سے چل رہا ہے۔
مقامی لوگ مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس پرانے ہسپتال کو نئے تعمیر شدہ عمارت میں شفٹ کیا جانا چاہے، جس سے مریضوں کو مشکلات میں کمی ہوگی۔
دوسری جانب چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر بلقیس کا کہنا تھا کہ اسپتال میں جگہ کی کمی کی وجہ سے فیزیوتھراپی یونٹ گاڑیوں کے گیراج میں کام چلا رہے ہیں کیونکہ ہسپتال میں جگہ کی بہت کمی ہے، مریضوں کی سہولیت کے لیے فیزیوتھراپی یونٹ کو گیراج میں شروع کیا گیا۔