شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے خسر پورہ حاجن علاقے کے لوگوں نے سمبل سوناواری میں پینے کی پانی کو لیکر ایک خاموش احتجاج کیا۔ احتجاج میں شامل لوگوں کا مطالبہ تھا کہ متعلقہ علاقے میں واٹر سپلائی اسکیم نصب کی جائے تاکہ لوگوں کو پینے کے پانی کے حوالے سے مشکلات سے نجات مل سکے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ خسر پورہ گاؤں برسوں سے پینے کے پانی کی سہولت کے لیے ترس رہا ہے اور اس اسکیم کے لیے انتہائی مستحق ہے People of Khasarpura Hajan area protested for water۔
Water Issue in Khasarpura Hajan Area: خسر پورہ حاجن علاقے کے لوگوں نے پانی لئے احتجاج کیا - خسر پورہ حاجن علاقے کے لوگوں نے پانی لئے خاموش احتجاج کیا
پینے کے پانی کے لئے بانڈی پورہ کے خسرپورہ حاجن علاقے کے لوگوں نے خاموش ہوکر احتجاج کیا۔ اس علاقے میں واٹر سپلائی اسکیم نصب نہیں کیے جانے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے Protest for Water۔

Water Issue in Khasarpura Hajan Area
ویڈیو دیکھیے۔
احتجاج کرنے والے لوگوں نے کہا کہ جے جے ایم اسکیم کے تحت مذکورہ گاؤں کو پانی کی ٹینک الاٹ کی گئی تھی لیکن اب کسی سیاسی اثرورسوخ پر مذکورہ اسکیم کا نام تبدیل کرکے کسی اور گاؤں کو الاٹ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ان کے گاؤں میں واٹر سپلائی اسکیم کو نصب کیا جائے تاکہ لوگوں کو پینے کا پانی مل جائے۔
مزید پڑھیں: