جموں وکشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کا اپر کُڑارہ ایک ایسا علاقہ ہے جہاں سڑک پہنچانے کا کام آج سے گیارہ سال پہلے شروع کیا گیا لیکن آج تک مکمل نہیں ہو پایا۔
Bandipora Basic Facilities: اپر کُڑارہ کے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم نالہ ارن کے کنارے پر آباد اپر کڑارہ کی آبادی تقریباً دو ہزار افراد پر مشتمل ہے۔ محکمہ آر اینڈ بی نے سنہ 2009 میں یہاں سڑک پہنچانے کا کام (Road Problem in Upper Kudara Bandipora) کیا لیکن گیارہ سال گزرنے کے باوجود چند کلو میٹر کی یہ سڑک آج تک مکمل نہیں ہو پائی۔
وہیں پردھان منتری آواس یوجنا (Prime Minister Awas Yojna) کے تحت تقریباً 150 افراد کے کاغذات جمع کرائے گئے۔ لیکن صرف چند افراد کو ہی اس کا فائدہ مل سکا ہے۔ جب کہ بیشتر لوگ اب بھی کچے مکانوں میں زندگی گزر بسر کر رہے ہیں۔ اپر کڑارہ کے تقریباً 30 بچے ایک نجی مکان کے چھوٹے سے کمرے میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
آج سے دس سال پہلے یہاں نل تو پہنچائے گئے لیکن پانی کا کوئی نام و نشان نظر نہیں آرہا ہے۔ جس کی وجہ سے مقامی عورتوں کو پانی کے لیے ایک میل دور جانا پڑتا ہے۔
کُڑارہ کا یہ علاقہ بےحد مشہور نالہ ارن کے کنارے پر آباد ہے جبکہ ہرموکھ کی پہاڑی اور اس کے دامن میں مشہور شیرا سر جھیل یہاں سے محض چند کلو میٹر کی دوری پر ہے۔ گرمیوں کے دوران ہزاروں کی تعداد میں سیاح کُڑارہ علاقے کی ان ہی پگڈنڈیوں سے ہوتے ہوئے ہر موکھ اور شیرا سر کی طرف رونہ ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Protest in Tral: بنیادی سہولیات کا فقدان، مقامی عوام کا خاموش احتجاج
لیکن عجیب اتفاق ہے کہ یہ علاقہ آج تک ہر ایک انتظامیہ، سرکاری افسر یا پھر راہ چلتے مسافر کی نظروں سے اوجھل رہا ہے۔ سابق میونسپل چیئرمین، اور بی جے پی یووا مورچہ کے ضلع صدر بشارت حسین نجار نے اس علاقے کا دورہ کیا اور لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کے بنیادی مسائل کو اجاگر کریں گے اور ان تک بنیادی سہولیات پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔'