والدین جن کا سایہ بیٹیوں کے لیے سب سے محفوظ پناہ گاہ تصور کیا جاتا ہے لیکن اس خبر نے وادی کے تمام انسانوں کو حیران کر دیا کہ آخر ایک باپ اپنی بیٹی کے ساتھ ایسی گھناؤنی حرکت کیسے کرسکتا ہے؟
جنسی زیادتی کے ملزم باپ کوسزا دینے کا مطالبہ - وادی کشمیر
وادی کشمیر کے شمالی ضلع بانڈی پورہ میں ایک والد کی طرف سے اپنی بیٹی کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی خبریں منظرعام پر آنے کے بعد کشمیری عوام نے ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سخت سزا دینے کا مطالبہ
اس انسانیت سوزسانحہ پر جہاں لوگ اپنے گھروں کے اندر بھی بیٹیوں کے تحفظ پر سوالات اٹھانے لگے ہیں وہی لوگوں میں اس واقعے کو لے کر شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے- لوگ اس سانحہ پر سخت ردعمل ظاہر کررہے ہیں
سخت سزا دینے کا مطالبہ